رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی

رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمارانا ثناء اللہ خان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز راناثنااللہ عدالت میں پیش ہوئے، رانا ثناللہ کے وکیل اعظم نزیر تارڑ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ متعدد افراد کے بیانات ریکارڈ ہوئے مگر انہیں نقول فراہم نہیں کی گئیں، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ جو ریکارڈ تھا وہ سب فراہم کر دیا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ جس کا بیان لیا گیا اس کی نقول فراہم کر دیں،فاضل جج نے کہا کہ ہدایت کی کہ نقول کے لئے درخواست دائر کی جائے،عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لاہور جلسہ میں مینار پاکستان بھر جائے گا،عمران نیازی کو نہیں چھوڑیں گے، نواز شریف نے پی ڈی ایم کو یقین دلایا ہے جب فیصلہ ہو گا استعفے پیش کر دیئے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -