پولیس بھرتیاں: تحریری امتحان کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، آئی جی 

  پولیس بھرتیاں: تحریری امتحان کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 لا ہو ر (کرائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کو اس وقت 15 ہزار کے قریب اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے عمل اور دیگرپیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں شدید مشکلات پیش آرہی تھی جس پرشہریوں کی حفاظت اور وسیع تر قومی مفاد میں حکومت سے منظوری کے بعد بھرتیوں کا عمل شروع کیا گیا بھرتی کے مراحل کامیابی سے مکمل کرنے والے اہلکارٹریننگ مکمل کرکے لگ بھگ ایک برس کے بعد محکمہ پولیس کا حصہ بنیں گے انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری پولیس بھرتیوں کے تحریری امتحان کے دوران کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمدکومکمل ذمہ داری اور سختی کے ساتھ یقینی بنایا جائے اورسپر وائزری افسران و اہلکار اور دیگرسٹاف نہ صرف احتیاطی تدابیر کی خود پاسداری کریں بلکہ تحریری امتحان کیلئے آئے امیدواروں سے بھی انسداد کورونا کے حوالے سے جاری ہدیات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے انہوں نے مزیدکہاکہ دوران امتحان فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزز، گلوز، حفاظتی کٹس سمیت دیگر سامان کے استعمال اور احتیاطی تدابیر کا بطور خاص خیال رکھا جائے جبکہ ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں کیخلاف ضابطے کی کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے یہ ہدایات انہوں نے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کے نام جاری وائر لیس پیغام میں جاری کی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزیدکہا کہ پولیس لائنز، تھانوں،دفاتر اور فیلڈ ڈیوٹی پر تعیناتافسران و اہلکار جاری کردہ کورونا ایڈوائزری کی ہدایات پر عمل درآمد میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں اور اپنے فرائض ہائی الرٹ ہوکر سر انجام دیں۔ 

مزید :

علاقائی -