میاں چنوں،بکریاں گھر میں داخل ہونے پر جھگڑا،ملزمان کا باپ بیٹی پر تشدد

میاں چنوں،بکریاں گھر میں داخل ہونے پر جھگڑا،ملزمان کا باپ بیٹی پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 میاں چنوں (نمائندہ پاکستان )میاں چنوں کے نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں بکریاں گھر میں داخل ہونے پر جھگڑا،ڈنڈوں کے وار سے باپ بیٹی شدید زخمی. ہسپتال منتقل. تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں بکریاں گھر میں داخل ہونے پر ملزمان محمد یوسف اور یوسف و دیگرز نے سلمیٰ بی بی اور اْسکے والد پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں. متاثرین نے بتایا ملزمان نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور غلیظ گالیاں دیں. متاثرین کا کہنا تھا ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے. ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے. جبکہ زخمی خاتون کی حالت شدید خراب ہے۔

مزید :

علاقائی -