قبضہ مافیا کےخلاف کارروائی،لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرسے 80 کنال اراضی واگزار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلعی انتظامیہ لاہور اور اینٹی کرپشن پنجاب نے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرسے 80 کنال اراضی واگزارکرالی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کاکہنا ہے کہ رائیونڈروڈ پرواگزاراراضی مفاد عامہ کیلئے استعمال ہوگی،ڈی سی لاہور نے کہاکہ سیف الملوک نے مبین داؤد،مبشر،افضل خان کی مدد سے زمین پرقبضہ کیا تھا،ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ 1914میں ڈینشاجی کی وفات کے بعد سے پراپرٹی لاوارث ہوگئی تھی۔