فیصل آباد: کمسن ملازمہ پر تشد دکرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

فیصل آباد: کمسن ملازمہ پر تشد دکرنے والے ملزم کی ضمانت منظور
فیصل آباد: کمسن ملازمہ پر تشد دکرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مدینہ ٹاﺅن کے علاقے میں کمسن ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی، عدالت نے ملزم رانا منیر کوایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس نے مدینہ ٹاﺅن کے علاقے میں گھریلو ملازمہ پرتشددکرنے والے ملزم کوسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا،ملزم کو پرائیوٹ گاڑی میں عدالت میں پیش کیاگیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، جج نے پولیس سے استفسارکیاکہ متاثرہ بچی کامیڈیکل کیوں نہیں پیش کیاگیا، پولیس نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ 4 سے 5 روز پرانا ہے، انجری نہ ہونے کی وجہ سے میڈیکل نہیں کروایا،عدالت نے ملزم رانا منیر کی ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا،پولیس کی جانب سے ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مستردکردی گئی۔
واضح رہے کہ فیصل آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی ایڈن ویلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں بعض لوگوں کو ایک ننھی گھریلو ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آگئی اور چائلد پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاو¿ن فیصل آباد میں درج کر تے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا ،ملزمان کی شناخت رانا منیر اور اس کے بیٹوں کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم رانا منیر اور اس کے 2 بیٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔