”شہبازشریف نے درحقیقت یہ کہا تھا کہ ۔۔۔“ نجی ٹی وی کی خبر دیکھ کر مریم نواز خود میدان میں اتر آئیں اور ملاقات میں ہونے والی بات سے پردہ ہٹا دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی کی جانب سے شہبازشریف اور مریم نواز کے درمیان ہوانے والی ملاقات پر ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس پر اب مریم نوازشریف خود میدان میں آ گئیں اور وضاحت جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی جانب سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہبازشریف نے مریم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی مشکل ہو تاہم اب خبر کو مریم نواز نے ٹویٹر شیئر کرتے ہوئے اپنا موقف بھی جاری کر دیاہے ۔ مریم نواز کا ٹویٹ میں کہناتھا کہ ” شہبازشریف نے ایسا کچھ نہیں کہا تھا ، دراصل انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف جانے کے جھانسے میں نہ آ کر وہ سکون کی نیند سوتے ہیں اور انہیں کوئی پچھتاو ا نہیں ہے ، اس وقت ملاقات میں ہم دونوں اکیلے تھے تو اس لیے اندرونی کہانی ممکن ہی نہیں ہے ، شکریہ ۔“
یاد رہے کہ شہبازشریف اور مریم نواز شریف کے دوران ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ والدہ کی تدفین اور جنازہ کیلئے پیرول پر رہاہوئے تھے۔