سیاسی اجتماعات کورونا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں،شبلی فراز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ سیاسی اجتماعات کورونا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں،کورونا سے اپنوں کو کھونے والے باشعورعوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اپوزیشن کارکنوں اور عوام کو ایندھن کے طور پر استعمال کررہی ہے،اپوزیشن رہنما گھروں میں پرآسائش ماحول میں قرنطینہ میں ہیں، اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یوں ہی کھیلتی رہے گی؟۔
انہوں نے کہاکہ کورونا سے اپنوں کو کھونے والے باشعورعوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے،کوروناکے حوالے سے حالیہ اعداد و شمار تشویش ناک ہیں،سیاسی اجتماعات کورونا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں،شبلی فراز نے کہاکہ پی ڈی ایم جلسوں کے بعد کورونا کیسز اور شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے،اجتماعات کا انعقاد قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔