باکسر عامر خان کے بعد ایک اور برٹش پاکستانی باکسر حمزہ شیراز مقابلوں میں مصروف

لندن (مجتبی علی شاہ)برطانیہ میں ابھرتے ہوئے پاکستانی باکسر حمزہ شیراز جو اس وقت تک تمام مقابلے جیت رہے ہیں اور دبئی میں مقابلوں میں مصروف ہیں ۔
حمزہ کے والد کامران شیراز نے راجہ آصف خان چیئرمین برٹننیہ کرکٹ لیگ کے ہمراہ پاکستانی میڈیا کے وفد سے ملاقات کی ۔ راجہ آصف خان نے کہا کہ حمزہ شیراز نوجوانوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے ۔ حمزہ کا مشن ہے کہ وہ باکسنگ میں بڑا نام پیدا کرکے پاکستان کے اندر باکسنگ کے فروغ کے لیے بھی کام کریں گے۔ پاکستانی میڈیا کے وفد کی قیادت مرتضی کیانی سینیر صحافی اور چوہدری تبریز عورہ نے کی جبکہ وفد میں محسن جعفری ، عامر کمال، نعیم سندھیلا ، اطہر عباسی ، نسیم میر ، صغیر بھٹی، مجتبی علی شاہ ، کامران عابد بخاری ، ملک عادل ، سبطین علی ، اور دیگر شریک تھے۔