وہ شخص جو اپنی بیٹی کے ساتھ قبر میں سوتا ہے، روح کو تڑپا دینے والی کہانی

وہ شخص جو اپنی بیٹی کے ساتھ قبر میں سوتا ہے، روح کو تڑپا دینے والی کہانی
وہ شخص جو اپنی بیٹی کے ساتھ قبر میں سوتا ہے، روح کو تڑپا دینے والی کہانی
سورس: Social Media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں ایک شخص اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ روزانہ قبر میں سوتا ہے، اس کے علاوہ وہ بچی کے ساتھ قبر میں کھیلتا بھی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق قبر میں اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ سونے والے شخص کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ اس شخص کا تعلق چینی صوبے سیچوان سے ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے کسان ہے۔

جب اس شخص (ژانگ لیونگ) سے اس منفرد کام کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ اس کی بیٹی کو پیدائش سے ہی خون کی بیماری ہے جس کا علاج ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کے علاج پر لاکھوں خرچ کیے ہیں لیکن ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اب میری بیٹی کے پاس زیادہ دن باقی نہیں بچے۔

ژانگ لیونگ نے بتایا کہ اس نے یہ قبر اپنی بیٹی کیلئے کھیت میں ہی کھودی ہے اور وہ روزانہ اس کے ساتھ اس قبر میں سوتا ہے ، اس کے علاوہ وہ قبر میں بچی کے ساتھ کھیلتا بھی ہے تاکہ اس کو اس کی عادت پڑ جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -