پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع،13دسمبر کا جلسہ اپوزیشن کےتابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع،13دسمبر کا جلسہ اپوزیشن کےتابوت میں آخری کیل ثابت ...
پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع،13دسمبر کا جلسہ اپوزیشن کےتابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب  کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ،اب لاہور میں ہونے والا 13دسمبر کا جلسہ اپوزیشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ کوروناکےباوجودملکی معیشت بہترہورہی ہے، وزیر اعظم ملکی ترقی کے لیے دن رات کام کررہےہیں اور ان کی قیادت میں ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے،معاشی محاذپردنیاپاکستان کی پالیسیوں کوسراہتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں لیکن کچھ لوگ انتشار پھیلا کر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔  انہوں نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ معیشت کوڈی ریل کرنےکی دشمن کی سازشوں کاحصہ نہ بنیں، اگر ایسا کیا تو ہم آپ کو بھی چاروں شانے چت کر دیں گے۔ 

پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے کے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہےلہذا اب 13 دسمبر کا جلسہ اپوزیشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم جلد سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عثمان ڈار نےاپنے بیان میں کہا کہ  وزیراعظم اپنے دورہ سیالکوٹ  کے دوران پانی کے منصوبوں سمیت تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے۔