امیروں کی شادیوں میں کرائے کے بچوں کے ذریعے چوریاں کرنے والا گروہ پکڑا گیا

امیروں کی شادیوں میں کرائے کے بچوں کے ذریعے چوریاں کرنے والا گروہ پکڑا گیا
امیروں کی شادیوں میں کرائے کے بچوں کے ذریعے چوریاں کرنے والا گروہ پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے دارالحکومت دلی کی پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو مہنگی شادیوں میں شریک ہو کر چوریاں کرتا تھا۔

دلی پولیس نے پانچ رکنی گینگ کو پکڑا ہے جس میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ یہ گینگ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ سے تعلق رکھتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے دلی کی شادیوں سے چوری کی وارداتوں کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ اس کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے 100 شادیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا اور ایک ایسے گروہ کو سپاٹ کیا جس کے ارکان مہنگے کپڑے پہن کر شادیوں میں شریک ہوتے اور موقع لگتے ہی قیمتی چیزوں پر ہاتھ صاف کرکے نکل جاتے۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ دلی ، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں وارداتیں کرتا تھا۔ یہ شادیوں کے سیزن میں نابالغ بچوں کو کرائے پر لیتے اور پھر انہیں چوری کی ٹریننگ دے کر شادیوں میں لوٹ مار مچاتے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -