"مسلم لیگ ن 4 قدم آگے چلی گئی ، جو ان کا حق بھی ہے" قمر زمان کائرہ

"مسلم لیگ ن 4 قدم آگے چلی گئی ، جو ان کا حق بھی ہے" قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ  ہمارا مختلف ایشوز پر اختلاف ہے ،مسلم لیگ ن چار قدم آگے چلی گئی ہے جو ان کا حق بھی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26 نکات پر اتفاق کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8دسمبر کے پی ڈی ایم کے اجلاس کا ابھی کوئی ایجنڈا طے نہیں ہوا، اب جو بھی قدم اٹھانا ہو گا پی ڈی ایم اجلاس میں ہی فیصلہ ہو گا۔ 

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمار مختلف ایشوز پر اختلاف ہوتا ہے لیکن مسلم لیگ ن چار قدم آگے چلی گئی ہے جو ان کا حق ہے۔ 

واضح رہے کہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف تحریک (پی ڈی ایم ) کی بڑی اہم جماعتوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے بیانیے میں واضح طور پر فرق دیکھا گیا ہے ۔