پاکستان کی فرانس کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوگیا

پاکستان کی فرانس کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوگیا
پاکستان کی فرانس کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں نومبر 2020 کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستان کی نومبر کے مہینے میں ویتنام کو برآمدات میں 121 فیصد، چین کو 30 فیصد، برطانیہ کو 27 فیصد، اٹلی کو 26 فیصد اور امریکہ کو برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ فرانس کو کی جانے والی پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ٹرینڈ اس بات کا عکاس ہے کہ ہماری برآمدات دوبارہ سے بہتری کی جانب جا رہی ہیں۔ ہم برآمد کنندگان کو کہیں گے کہ مختلف ملکوں میں اپنی مصنوعات کی جارحانہ تشہیر کریں۔

مزید :

بزنس -