بنڈل آئی لینڈ بننے کے بعد کراچی دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا، گورنر سندھ کا دعوی

  بنڈل آئی لینڈ بننے کے بعد کراچی دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا، گورنر سندھ کا دعوی
  بنڈل آئی لینڈ بننے کے بعد کراچی دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا، گورنر سندھ کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیش گوئی کی ہے کہ بنڈل آئی لینڈ بننے کے بعد شہریوں کو روزگار کے لیے دبئی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،منصوبے سے  ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار اور 50 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے،وفاقی حکومت کراچی کی رونقیں بحال کرنا چاہتی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل  کا کہنا تھا کہ بنڈل آئی لینڈ کی تعمیر کے بعد کراچی دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا اور نوجوانوں کو روزگار کے لیے دبئی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بنڈل آئی لینڈ نوجوانوں  کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا،بنڈل آئی لینڈ سندھ کا ہے اور سندھ کا ہی رہے گا، جزیرہ منصوبے پر صوبائی اور وفاقی حکومت میں ہم آہنگی قائم ہے،بنڈل آئی لینڈ صوبے کی خوشحالی کا ضامن ہے، جزیرہ پر انڈسٹریز ، فشنگ پلانٹس اور دیگر منصوبے بنائے جائیں گے جس سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار اور 50 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی دہشت گردی کی نذر رہا، ماضی میں ایک آواز پر پورا شہر بند ہوجاتا تھا مگر ہم نے اس آواز کو بند کردیا کیونکہ حکومت کراچی کی رونقیں واپس بحال کرنا چاہتی ہے،حیدرآباد اور سکھر کے شہروں کی حالت بھی بہت جلد بدلنے جارہی ہے،سندھ کی ترقی کے لئے وزیراعظم بھرپور کام کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان سندھ دھرتی کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں، وزیر اعظم نے صوبے کے سب سے بڑے شہر کے لئے ایک تاریخی پیکج دیا، صوبے کے دیگر شہروں کی ترقی کے لئے بھی مزید پیکج دیں گے۔

عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد کو آپ لوگوں کے ساتھ مل کر صاف خود صاف کروں گا اور ہم کراچی کو ایک بار پھر چمکتا دھمکتا شہر بنائیں گے،سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا کوئی اسے توڑ نہیں سکتا صوبے کی عوام میں نفرت پھیلانے کا خواب کبھی پوار نہیں ہو سکتا، ہمارے ذاتی، سیاسی اختلاف ہوسکتے ہیں لیکن سندھ دھرتی پر ہم سب ایک ہیں۔