پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ ،وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نےاپوزیشن جماعتوں پر سنگین الزام عائد کردیا 

پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ ،وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نےاپوزیشن ...
پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ ،وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نےاپوزیشن جماعتوں پر سنگین الزام عائد کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری  نے کہا ہے کہ کورونا کی تیزی سے پھیلاؤ کے دوران  پی ڈی ایم  جلسوں پر ضد کرکے قوم کی جانوں سے کھیل رہی ہے،کیا قوم کو معلوم نہیں   سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ ہی اپوزیشن کا تھا جس کو اب   خودپامال کررہے ہیں، موجودہ  پی ڈی ایم  کا  احتجاج  تعمیر کی  بجائے تخریب  ہے جوکسی طور پر بھی ملک اور قوم کی مفاد میں نہیں ہے۔

 پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر مذہبی اُمورڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام جماعتیں او ر انکے قائدین ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں،موجودہ  پی ڈی ایم  کا  احتجاج  تعمیر کی  بجائے تخریب  ہے جوکسی طور پر بھی ملک اور قوم کی مفاد میں نہیں ہے،موجودہ حالات منفی سیاست کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چند لوگوں کی ملک لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے،انہیں بڑے بڑے مقدمات سے بچانے کیلئے اورانہیں این آر او دلانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے،مفاداتی سیاست نے یہاں تک ان کی بینائی کو متاثر کیا ہے کہ حکومت کے اچھے اور نیک نیتی پر مبنی اقدامات میں بھی کیڑے نکالنے اورناکام منفی پروپیگنڈہ کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کا ش اپوزیشن کے رہنما اپنے اصل فرائض منصبی سے آگاہ ہوتے اور مثبت اپوزیشن کرتے اس کا فائدہ ملک وقوم کو ہوتا،ہماری حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ہم کاروبا ر دوست ماحول بنائیں اور جو لوگ یا کمپنیاں کام کرتی ہے انہیں ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں اوراُنہیں ہر قسم کا تحفظ بھی دے رہے ہیں جو اپنی تجارتی سرگرمیاں بلاخوف وخطر جاری رکھ سکیں،آج ہم جس ادارے کا افتتاح کررہے ہیں "براک کیب سروسز" اس سے نہ صرف کاروبار کو فروغ ملے گا بلکہ بیروزگارنوجوانوں کا باعزت روزگار اور بہترین ذریعہ ملے گا