چودھری شجاعت حسین،چودھری پرویز الٰہی سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیرا عظم چودھری شجاعت حسین،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائےمذہبی امور علامہ حافظ طاہر اشرفی نے یہاں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی،عبدالقادر گیلانی اور موسیٰ گیلانی ایم پی اے بھی ہمراہ تھے،اس موقع پر ایم این اے چودھری سالک حسین،چودھری شافع حسین بھی موجود تھے،ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بفضل تعالیٰ طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے،کورونا کی وجہ سے ڈاکٹر ز کی ہدایت کے مطابق ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم بیرون ملک اور اندرون ملک خیریت دریافت کرنے والوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔ حافظ طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں دنیا کے ہر مسئلے کا حل موجو دہے۔ اسلام ہر قسم کی منافرت پھیلانے سے روکتا ہے۔