مریم نوازکی باتیں بے وزن، انتقام اور ذاتی خلش نظرآتی ہے:شبلی فراز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کی باتوں میں کوئی وزن نہیں ، صرف انتقام اور ذاتی خلش نظر آتی ہے۔ اگر ڈائیلاگ کا موضوع کرپشن کے علاوہ ہو تو بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ عوام پر واضح ہو گیا ہے کہ یہ ان کی ذاتی لڑائی ہے ، اب ان کے بیانیے کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی ہے، ان کاایمان صرف پیسا ہے،انہوں نےہمیشہ پیسےہی کوعزت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کےالیکشن میں بھی ان کی پارٹی کی رسوائی ہوئی، مریم نوازکی باتوں میں کوئی وزن نہیں،صرف انتقام اورذاتی خلش نظر آتی ہے۔ان کےاپنے ہی کنونشن میں گو نواز گو کےنعرے لگے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کوروناتیزی سےپھیل رہاہے،اسپتالوں میں بہت دباؤآگیا ہے،جانیں بچانےکیلئےعاقبت نااندیش سیاست دانوں کےخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےہر دن اورہرگھنٹے کی حکمت عملی بنائی ہے۔کرپشن کاوائرس پی ڈی ایم کےنام سےجاناجاتاہے۔
مذاکرات کے سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ کاآپشن ہمیشہ موجودہوتاہے۔ اگرڈائیلاگ کاموضوع کرپشن کےعلاوہ ہوتوبات کرنےکوتیارہیں۔اپوزیشن اپنےآپ کوایک بندگلی میں لےجارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سلیم مانڈوی والا کوسینیٹ میں حکومت کی جانب سےکوئی سپورٹ نہیں، ہم سینیٹ کوکبھی متنازع نہیں بنائیں گے۔