شادی کے دن دلہن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی، پھر شادی کیسے ہوئی؟ ویڈیو نے دھوم مچادی

شادی کے دن دلہن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی، پھر شادی کیسے ہوئی؟ ویڈیو نے ...
شادی کے دن دلہن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی، پھر شادی کیسے ہوئی؟ ویڈیو نے دھوم مچادی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک دلہن کا شادی کے دن کورونا مثبت آگیا جس کے باعث کورونا کیئر سنٹر میں شادی کی تقریب انجام پائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلیواڑا کے علاقے کی رہنے والی لڑکی کی شادی کے دن ہی کورونا رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد اسے کورونا کیئر سنٹر منتقل کردیا گیا۔ دولہا جو کہ سرکاری ٹیچر ہے اس نے دلہن کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود شادی نہ روکی اور بارات لے کر کورونا کیئر سنٹر پہنچ گیا۔

شادی میں دولہا دلہن کے والدین کے علاوہ عملے کے تین افراد کو بھی شرکت کی اجازت دی گئی جس کا مقصد کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا تھا۔ دولہا دلہن نے عروسی ملبوسات کی بجائے کورونا پی پی ای پہن کر ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -