جلسے کی اجازت نہیں لیکن ہم روکیں گے بھی نہیں: وفاقی وزیر اسدعمر 

جلسے کی اجازت نہیں لیکن ہم روکیں گے بھی نہیں: وفاقی وزیر اسدعمر 
جلسے کی اجازت نہیں لیکن ہم روکیں گے بھی نہیں: وفاقی وزیر اسدعمر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسدعمر نے کہا ہے کہ ہم لاہور میں جلسے کی اجازت نہیں دیں گے لیکن کسی کو روکیں گے بھی نہیں،منتظمین کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ اسدعمر   این سی اوسی کےمطابق 300 سےزائدافراد کا اجتماع نہیں ہوسکتا۔ ہم جلسے کی اجازت نہیں دیں گے لیکن روکیں گے بھی نہیں۔ لاہور جلسے کے منتظمین کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے جلسوں کے حوالے سے انہوں نے وضاحت دی کہ سکھرمیں پی ٹی آئی کی تقریب کے دوران گائیڈ لائنز کو فالو کیا گیا لیکن اب آئندہ پی ٹی آئی کا بھی کوئی اجتماع نہیں ہوگا۔ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ لوگ حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کررہے، ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرایکشن لیا جارہا ہے۔ سیاسی رہنما کورونا کے معاملے پر ابہام پیدا کررہے ہیں۔یہ لوگ کرپشن کا اپیسہ بچانے کے لیے لوگوں کی جانوں سےکھیل رہے ہیں۔یہ عوام کے ساتھ دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ 

اسدعمر نے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی معشیت میں استحکام آرہا ہے، معشیت پچھلے چار ماہ سے تیزی سے ترقی کررہی ہے اور ہر ہفتے مہنگائی میں کمی آرہی ہے جس کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔