ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 مالی حالات کافی خراب دکھائی دیتے ہیں اور فی الحال فوری طور پر ابھی کوئی سلسلہ بنتا ہوا بھی دکھائی نہیں دیتا۔ ابھی صبر سے کام لیں اور آج جو مل رہا ہے شکر ادا کریں۔


برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 روزگار کا مسئلہ تنگ کر رہا ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں میں کافی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کہ بلاک ہو کر رہ گئے ہو۔ بعد نماز مغرب سورة واقعہ پڑھیں۔


برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 آپ ان دنوں اپنا زیادہ وقت فضول کاموں میں لگا کر ضائع کر رہے ہیں۔ حالاکہ زائچہ کھلا ہوا ہے آپ اگر زیادہ توجہ روز گار پر دی گے تو حالات بالکل مختلف ہو جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 بندش لگتی ہے۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی مل رہی ہے۔ ہر چیز جیسے بلاک ہو کر رہ گئی ہے۔ آپ توبہ کریں کچھ ذاتی معاملات میں واضع گڑبڑ دکھائی دیتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 یاری دوستی میں کچھ نہیں رکھا ماسوائے خرابی اور بدنامی کے اس لئے آپ فوری طور رپ اس سے دور ہو جائیں ان دنوں اپنی عزت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے آپ کے لئے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 غلط سمت چل رہے ہیں سمجھ میں نہیں آ رہا تو آپ استخارے سے کام لیں اس سے آپ کو کافی کچھ معلوم ہو جائے گا اور دل لگی جیسے تمام معاملات سے ہر ممکن دور رہنا ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 صحت کا خانہ کافی کمزور ہے اس پر پوری وتجہ دیں اس حوالے سے صدقہ خیرات کا بھی انتظام کریں اور ہر اس کام سے دور رہیں جس بھی کوئی بھی خطرہ محسوس ہوتا ہو۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 نظر میں آئے لگتے ہیں اس کا زیادہ اثر صحت پر پڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور گھریلو ماحول میں بھی کشیدگی کا امکان ہے۔ صدقہ دیں اور ضرورت سے زیادہ اوپن نہ ہوں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 کسی بھی طرف سے فی الحال کوئی بڑا جیک لگنے کے امکانات نہیں ہیں آپ کو محنت ہی کرنا ہو گی اور گھریلو ماحول میں بھی اپنا رول ادا کر کے معاملات پر قابو پانا ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 عزت میں اضافہ ہوگا جو لوگ چھوڑ چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں اب خودبخود واپس آنا شروع ہو جائیں گے آج کا دن آپ کو اپنے قریبی شخص سے ہوشیار بھی رہنا ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 انجانی سی بندش کا سلسلہ معلوم ہوتا ہے جب ایسا ہو تو ذکر الٰہی میں جس قدر ممکن ہو تیزی لانا ضروری ہوتا ہے آپ کو آج نماز کی پابدی کرنے اور زیادہ وضو میں رہنے کا مشورہ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 ایک وقت میں دو جگہ پر کام کرنے کی آفر یا سلسلہ بن سکتا ہے آج کا دن آپ کی مالی پوزیشن میں بھی بہتری لانے کا سبب بنے گا اور ان شاءاللہ بڑی ضرورت بھی پوری ہو گی۔