ڈیفنس، تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار 12سالہ لڑکا جاں بحق، 3بچے زخمی

ڈیفنس، تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار 12سالہ لڑکا جاں بحق، 3بچے ...

  

         لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 12سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے لاش مردہ خانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے کے علاقے فیز 8براڈوے روڈ کے قریب تیز رفتار کار نے سگنل کراس کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 12سالہ جواد حمید موقع پر جاں بحق  ہو گیا جبکہ عبدالرحمان، ایمان اور نقاش شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانے منتقل کر کے کار سوار صائم کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -