ڈولفن سکواڈ سٹی ڈویژن کی کارروائیاں،5ملزم گرفتار

ڈولفن سکواڈ سٹی ڈویژن کی کارروائیاں،5ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ سٹی ڈویژن کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 5ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق ڈولفن پولیس نے شاہدرہ کے علاقے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 3رکنی متحرک گروہ گرفتار کر لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ،4موبائلز و 4500سے زائد رقم برآمدکر لی ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور پولیس کو کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے  دیگر کاروائیوں میں اسلامپورہ میں سرعام ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار کر کے آتشیں اسلحہ اور راوی روڈ سے پیشہ ور موبائل سنیچر گرفتار کر کے موبائل برآمد کر کے ملزمان، جواد،ساجد، متین و دیگر کو تھانہ شاہدرہ،اسلامپورہ و راوی روڈ کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -