قصور، حادثات میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق،2 زخمی

قصور، حادثات میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق،2 زخمی

  

قصور،کوٹ رادھا کشن (بیورو رپورٹ،نامہ نگار))ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق دو کار سوار شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق بھوئے آصل کا رہائشی پنتالیس سالہ محمد احمد موٹرسائیکل پر اٹاری اجیت سنگھ کوٹرادھا کشن کے نزدیک جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث گرنے کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق جبکہ عارف والا کے رہائشی  انیتس سالہ اسد علی،پینتس سالہ چراغدین کار پر لاہور سے عارف والا جا رہے تھے کہ جب وہ خطر ناک موڑ صدر پتوکی کے نزدیک پہنچے تو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار دودھ کے ڈالہ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں شدیدزخمی ہو گئے۔

 جنہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پہنچا دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -