بصیر پور،ماں بچے سمیت اغواء 

بصیر پور،ماں بچے سمیت اغواء 

  

بصیرپور(نامہ نگار)نواحی موضع گڑھ اسداللہ خان سے چارافرادنے عورت کی مددسے ماں کو4سالہ بچے سمیت اغواکرلیا تفصیلات کے مطابق ارشادبی بی نامی عورت کا مقامی کاشتکارمقبول کے گھرآناجاناتھا جو وقوعہ کی شام اسکی بیوی ”ف۔م“کو بہانہ سے اپنے ساتھ لے گئی جسکاکمسن بیٹابھی اسکے ساتھ تھا۔سڑک پرموجودنعیم،مزمل اورعمران ایک نامعلوم ساتھی کی مددسے ماں بیٹے کو کارمیں اغواکرکے لے گئے  بصیرپورپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -