صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر) چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کردیاتفصیلا ت کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شکیل کے گھر سے 4لاکھ، زیورات اور دیگر سامان،ہڈیارہ میں ڈاکوؤں نے سفیان اور فیملی سے 2لاکھ اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں وقاص کے گھر سے2لاکھ اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں انجم علی کے گھر سے1لاکھ اور موبائل فون، کاہنہ میں مصطفی سے 1 لاکھ، لیاقت آباد میں نوید بشیر سے 70ہزار اور موبائل فون، شالیمار میں حسین سے18 ہزار اور دیگر سامان، راوی روڈ میں بابر سے 10ہزار اور موبائل سمیت سامان چھین لیا جوہر ٹاؤن، اسلام پورہ سے گاڑیاں اور پرانی انارکلی،ماڈل ٹاؤن اور باغبانپورہ، داتا دربار، لٹن روڈ اور مصری شاہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -