ہیئر،نہر سے حساس ادارے کے اہلکار کی نعش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ہئیر کے علاقے میں نہر سے حساس ادارے کے اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق ہیر کے قریب بی آر بی نہر میں نامعلوم شخص کی لاش بہتی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولسی کے مطابق متوفی کی شناخت 42 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ نارنگ منڈی کا رہائشی تھا اور حساس ادارے نائب صوبیدار تھا۔