الیکشن کی ڈیوٹی پر جانیوالا اے ایس آئی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

   الیکشن کی ڈیوٹی پر جانیوالا اے ایس آئی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران الیکشن کی ڈیوٹی پر جانے والا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق محمد بابر ٹی ایس آئی الیکشن ڈیوٹی کے سلسلے میں ایوب چوک سے جانب میرداد چوک شادیوال چوک پہنچا جہاں تیز رفتار کار نے اس کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کار سوار کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے کار قبضے میں لے کرڈرائیور کی تلاش شروع کر دی شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر بابر علی کی نماز جنازہ  پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی جس میں آئی جی پنجاب سردار راؤ سردار علی، سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو، ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس،  ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر سمیت دیگر افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور نے شہید کے والد بشیر احمد اور بھائی فیصل سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی پولیس  لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اے ایس آئی بابر شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس  نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے افسران و اہلکار محکمے کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے فرائض کی ادائیگی کو اپنی جانوں سے بھی زیادہ مقدم جانا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ایسے سینکڑوں بہادر شہداء کی امین ہے اور  بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے  انہوں نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کہ کہ اے ایس آئی بابر علی شہید کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -