نوشہرہ ورکاں: ڈالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی زخمی

  نوشہرہ ورکاں: ڈالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) ویگو ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی تفصیلات کے مطابق تحصیل وزیر آباد کے گاؤں جھٹانوالی کا رہائشی رانا محمد توقیر اپنے ساتھی حمزہ افضل کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بھڑی موڑ جا رہے تھے کہ ایجنسی رتہ دھوتھڑاں کے قریب ویگو ڈالے نے انہیں پیچھے سے ٹکر ماری ویگو ڈالہ کے نیچے آ کر توقیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ حمزہ افضل کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم فہد جھمٹ سکنہ جٹواں حافظ آباد کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور جاں بحق توقیر کی نعش کو میڈیکل رپورٹ کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -