ساہوکا، ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی
ساہوکا(نامہ نگار)ساہوکا میں ڈاکو بے لگام خون ریزی پر اتر آئے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا۔تفصیل کے مطابق فیض احمد ولد اللہ دتہ جملیرا دودھ لینے جا رہا تھا کہ ساہوکا کے علاقہ جنگا جوئیہ کے قریب دو مسلح ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائر مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے فیض احمد کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔