ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں کے 1014حادثات پر ریسپانڈ کیا

ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں کے 1014حادثات پر ریسپانڈ کیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1014روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 659افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔448معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد) 67فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 378ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 47 مسافر590اور152پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ297ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت 249 متاثرین کے ساتھ پہلے، گوجرانوالہ 72 حادثات میں 73 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 69حادثات میں 76متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ 

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1120 متاثرین میں 877مرد اور247 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 191افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور599افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ330زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 838موٹر سائیکلز،140آٹو رکشے،112موٹر کاریں 36وین 11مسافربسیں 26ٹرک اور137دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں 

مزید :

علاقائی -