اوکاڑہ، ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،4 ساتھی فرار

اوکاڑہ، ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،4 ساتھی فرار

  

اوکاڑہ(نامہ نگار+بیورورپورٹ)تھانہ سٹی دیپالپور کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ کا سرغنہ اور ساتھی گرفتار،اسلحہ برآمد، چار ساتھی رات کے اندھیرے میں فرار، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل، ڈی پی او کی جانب سے ایس ایچ او قلب سجادکوشاباش، ڈی ایس پی مانیٹرنگ کریں گے پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں گذشتہ کچھ عرصہ سے سلیم سلو ڈکیت گینگ نے خوف کی فضا پیدا کر رکھی تھی جس پر ایس ایچ اوقلب سجاد نے ایس ڈی پی او۔شبیر احمد وڑائچ اعتما د میں لے کر اپنے تجربہ کی بنیاد پر پلاننگ کی جس میں کامیابی ہوئی اور پولیس نے رات کے وقت سوبھا رام پل کے قریب چھاپہ مارا جہاں سے ڈکیت گینگ کے سرغنہ محمدسلیم عرف سلو اور اس کے ایک ساتھی جاوید سکنہ عارف والا کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاجب کہ ان کے چا ر ساتھی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن میں عاقب عرف عاقبی سکنہ عارف والا، ساجد عرف شانی سکنہ دھوپ سڑی، ناصر اور مزمل سکنہ فضل الہیٰ کالونی شامل ہیں ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او سٹی دیپالپور قلب سجاد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے اورامید باندھی ہے کہ ایس ایچ اوقلب سجاد اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

مزید :

علاقائی -