لاقانونیت، کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا،اشرف بھٹی

 لاقانونیت، کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے اور ایسے میں پی ٹی آئی حکومت کا کہیں کوئی وجود نظر نہیں آتا حکمرانوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو مذاق بنا دیا ہے بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ملک میں ہونے والے واقعات سے ہر روز شرمندگی محسوس کرتے ہیں سیالکوٹ کے واقعے نے ہر محب وطن پاکستانی کو افسردہ کر دیا ہے ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں کسی بھی شہری کو حق حاصل نہیں کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے ایسے واقعات سے ملک کی جگ ہنسائی ہور ہی ہے اور اس طرح کے واقعات حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے رونما ہو ر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوا تین سال گزر گئے ملک ہیجانی کیفیت میں ہے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام پر عرصہء حیات تنگ ہو چکا ہے قرضوں کا پہاڑ اور سود پر بینکاری ملکی معیشت کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے مگر حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکا کیا۔انہوں نے کہا کہ  حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اہلیت اور ویڑن سے خالی لوگ قوم پر مسلط ہیں اب تک اربوں ڈالر قرضہ لیا گیا مگر اس رقم کا کچھ پتا نہیں کہ کہاں خرچ ہوئی عوام تمام ملکی قرضوں کا آڈٹ چاہتی ہے حکمران طبقہ نے قومی بینکوں سے اربوں روپے قرضے معاف کروائے ان کا بھی آڈٹ ہونا چاہیے۔