کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں انٹرنیشنل نیورالوجی اَپ ڈیٹ کانفرنس

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں انٹرنیشنل نیورالوجی اَپ ڈیٹ کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نیورالوجی کے زیر اہتمام 21ویں سالانہ انٹرنیشنل نیورالوجی اپڈیٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کے چیف گیسٹ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔اس موقع پر پروفیسر محمد نصر اللہ، پروفیسر محمد نعیم قصوری، کوئٹہ سے پروفیسر سلیم بیریج، پروفیسر احسن نعمان، پروفیسر اطہر جاوید، پروفیسر محسن ظہیر اور اس شعبے سے منسلک لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد جدید طریقہ علاج اور تجربات پر تبادلہ خیال کرنا ہے ہر شخص کا نیورالوجی میں مقام ہے آج کراچی سے لے کر پشاور تک کے لوگ اس شعبے سے منسلک ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد تحصیل اور ضلعی سطح پر نیورالوجسٹ اپنی خدمات فراہم کریں گے۔  پروفیسر محمد نعیم قصوری کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکھنے اور سکھانے کی کوالٹی کو بہتر کرنا چاہیے جبکہ پروفیسر نصراللہ نے کہا کہ شعبہ نیورالوجی نے دیگر شعبوں کی نسبت تیزی سے ترقی کی ہے۔پروفیسر احسن نعمان نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ کراچی تا خیبر تک ماہرین کی موجودگی اس شعبے سے دلچسپی اور وابستگی کا ثبوت ہے۔دو روزہ کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین اپنے تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کریں گے۔پروفیسر اطہر جاوید نے کہا کہ ہمیں ریسرچ پر توجہ دینی چاہیے اور زیادہ سے زیادہ ریسرچ کرنی چاہیے۔