حکومت کے منی بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،ذکر اللہ مجاہد

  حکومت کے منی بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور  

میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کا منی بجٹ بھی مہنگائی کا نیا طوفان برپا کرے گا۔  جماعت اسلامی حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ تحریک انصاف  مہنگائی کے اس طوفان کے باعث اپنی قبر خود کھود رہی ہے۔حکومت نے غربت مکاؤ کی بجائے غریب مکاؤ مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت ہر روز عوام کو مہنگائی کے کوڑے مارے جارہے ہیں۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں فاقے اور خدکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی غربی لاہور پی پی 173 کی سیاسی کونسل  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اجلاس میں صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور وقار ندیم وڑائچ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثار خان،  سیکرٹری امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد، سیکرٹری غربی لاہور غلام حسین بلوچ سمیت دیگر عہدیداران و ذمہ داران پی پی نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پی پی 173 مسائل کی گڑھ بن چکی ہے۔ علاقہ میں ٹوٹی سڑکیں، گردوغبار، ناقص سیوریج سسٹم اور آلودگی کی وجہ سے لوگ بے شمار بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی اور موجودہ حکمرانوں نے  عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔ موجودہ حکومت بھی مہنگائی کے اس طوفان کے باعث اپنی قبر خود کھود رہی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -