سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کا قتل افسوسناک ہے،میاں اکرم عثمان

      سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کا قتل افسوسناک ہے،میاں اکرم عثمان

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور نے سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو قتل کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری میاں اکرم عثمان نے کہا ہے کہ آئین اور قانونی نظام کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا کوئی جواز نہیں۔ پی ٹی آئی حکومت تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔سخت سے سخت سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔سیکریٹری اطلاعات  فرید منیر نے کہا ہے۔ پاکستان کا مثبت چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔اس طرح کے واقعے کی ہمارے مذہب اور ملک میں کوئی جگہ نہیں،مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس طرح کے واقعات روکنے کیلئے سیاسی،مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ فیملی اور  سری لنکا کے عوام کے ساتھ ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -