عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہونے پر ریلیف نہ دینا افسوسناک،ارجمند مقصود

عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہونے پر ریلیف نہ دینا افسوسناک،ارجمند مقصود

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان چین فارمسیی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ارجمند مقصود  نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور پاکستان میں ریلیف کی عدم فراہمی شدید افسوسناک ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کے مہنگے ترین نرخ کاروباری سماجی شعبہ ہائے زندگی کیلئے شدید اذیت بن چکے ہیں۔ کووڈ کے شدید بحران زدہ حالات میں احسن ترین کردار پر ریلیف دینے کی بجائے ٹیکسوں کے مزید ہیوی ٹیرف نے فارمیسز سے جڑے بزنس سیکٹر کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔

 ہر ایمرجنسی اور مشکل صورتحال میں انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے مسیحائی کرنے والی فارمیسز کیساتھ ظلم شدید افسوسناک امر ہے۔ حکومت کاروباری حلقوں کو ریلیف دے کر بہتر اور سازگار حالات کی طرف لے کر آئے۔ ملک کے سنگین معاشی اور کاروباری مسائل کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی جائے۔ فارمسیز بزنس سیکٹر کو لاحق بھاری ٹیکسوں سے پیدا ہونے  والی مشکلات دور کی جائیں۔حکومت فارمیسز سے جڑے تجارتی حلقوں کو ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں سبسڈیز دے تاکہ محرومیوں اور مسائل کی فضا ختم ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -