سیالکوٹ واقعہ سفاکیت کی  انتہا ہے، علامہ جواد نقوی

 سیالکوٹ واقعہ سفاکیت کی  انتہا ہے، علامہ جواد نقوی

  

کاہنہ(نامہ نگار)تحریکِ بیداریِ اْمتِ مصطفیٰ، جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ سفاکیت کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان نمابھیڑیوں نے ایک نہتے غیر ملکی مہمان کا بہیمانہ قتل کیا، اور یہ بھیانک کھیل بنامِ مذہب کھیلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ یہ بھیانک منظر سینکڑوں افراد نے دیکھا اور سلیفاں بنائیں، نعرے لگائے اور پھر واقعہ کو سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ بھی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے عمل میں پولیس تماشائی بنی رہی، اس کھلی خیانت کے پیچھے انسانیت کا زوال، مادیت پرستی، مذہبی جنون، اخلاقی پستی اور حکومتی بے حسی کار فرما تھی۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ صاحبانِ فراست، ارباب سیاست اور متولیان ریاست ہوش کے ناخن لیں اور زوال یافتہ انسانیت کوزندہ کریں۔

 وقت آگیا ہے کہ قوم کو مذہبی اوباشوں اور انسانیت سوز جلادوں سے نجات دلائیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -