سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے،ثمینہ سعید

  سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے،ثمینہ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ سعید نے سیالکوٹ واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث اصل ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر انہیں نشان ِعبرت بنانا چاہیے۔ اس واقعہ کے بعد عالم اسلام شرمندہ ہے اور پوری  دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیا۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ میں ان لوگوں کو بھی حراست میں لینا چاہئے جو آگ بجھانے کی بجائے سیلفیاں لے رہے تھے۔ اس طرح کرنے سے پوری دنیا میں پاکستان کے سافٹ امیج کو نقصان پہنچا۔نبی ؐ نے بھی اپنی تعلیمات میں یا قرآن پاک میں بھی اسلام ہمیں صبر وتحمل،برداشت،سلامتی،امن کا پیغام دیتا ہے۔