جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 11ویں پوزیشن 

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 11ویں پوزیشن 

  

         لاہور(آئی این پی) ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان نے آخری میچ میں پولینڈ کو پانچ گول سے شکست دیدی،ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان نے آخری میچ میں پولینڈ کو پانچ گول سے شکست دیدی، پولینڈ ٹیم جواباً گول سکور نہ کرسکی۔تفصیلات کے مطابق انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں جاری ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ مقابلوں میں 11/12ویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے پولینڈ کو 0-5 گول سے شکست دیکر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے تین گول پینلٹی کارنرز کے ذریعہ اور دو فیلڈ گول سکور کئے گئے۔ پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے پہلے دو پینلٹی کارنرز پر تیزرفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول سکور کئے جبکہ کپتان رانا وحید نے ساتھی کھلاڑی رضوان علی کے پاس پر گول سکور کیا۔پاکستان کی جانب سے معین شکیل اور حماد الدین انجم نے فیلڈ گول سکور کئے۔پاکستان نے ایونٹ میں 11ویں پوزیشن حاصل کی۔

۔ ایف آئی ایچ میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -