بھارت نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ  فیصلہ کن مرحلہ میں داخل

بھارت نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ  فیصلہ کن مرحلہ میں داخل

  

ممبئی (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 400 رنز اور بھارت کو 5 وکٹیں درکار ہیں۔ وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگز 276 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ میانک اگروال نے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ چیتشوار پجارا اور شبمن گل 47، 47 جبکہ کپتان ویرات کوہلی 36 اور شیریاس آئیر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اگزر پٹیل 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ اعجاز پٹیل نے چار اور ریچن روندرا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 263 رنز کی سبقت حاصل کی اس طرح نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 540 رنز کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لئے اور اسے جیت کیلئے 400 رنز درکار ہیں۔ ڈیرل مچل نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ٹام لیتھم 6، ول ینگ 20، روس ٹیلر 6 اور ٹام بلنڈل بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، ہینری نکولس 36 اور ریچن روندرا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، روی چندرن ایشون نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -