ڈھاکہ ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کی نذر

  ڈھاکہ ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کی نذر

  

             ڈھاکہ(آئی این پی)  پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے تاہم اس وقت میچ بارش کے باعث رکا ہوا ہے۔ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے پہلے روز بھی خراب روشنی کے باعث صرف 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جب کہ دوسرے روز بھی خراب روشنی کے باعث کھیل کا آغاز کھانے کے وقفے کے بعد ہوا۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بابر اعظم نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو بابراعظم 60 اور اظہر علی 36 بیٹنگ کر رہے تھے۔ پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا ئے تھے کہ بارش کے باعث میچ دوبارہ روک دیا گیا۔ اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 34 ویں نصف سنچری مکمل کی اور وہ 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جب کہ بابراعظم نے بھی 71 رنز بنا لیے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کے دونوں اوپنر گزشتہ روز ہی آؤٹ ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پاکستان کے دونوں اوپنر گزشتہ روز آؤٹ ہو گئے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -