بوائز اینڈ گرلز کی ٹیبل ٹینس ٹیموں کیلئے ٹرائلز آج منعقد ہونگے

     بوائز اینڈ گرلز کی ٹیبل ٹینس ٹیموں کیلئے ٹرائلز آج منعقد ہونگے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کی بوائز اینڈ گرلز کی ٹیبل ٹینس ٹیموں کے انتخاب کے لئے بوائز انڈر17 اینڈ گرلز انڈر16 کے ٹرائلز آج  نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں صبح دس بجے ہوں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے ٹرائلز لے گی، ٹرائلز میں منتخب ہونیوالی ٹیمیں 10دسمبر سے کراچی میں ہونیوالے تین روزہ بین الصوبائی ٹیبل ٹینس (بوائزانڈر17 اینڈ گرلز انڈر16)ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی، پنجاب کا دستہ 14کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔  

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -