پی ڈی ایم حکومت کیلئے نہیں اپنے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے، مسرت جمشید

 پی ڈی ایم حکومت کیلئے نہیں اپنے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے، مسرت جمشید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے لئے نہیں بلکہ اپنے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے کیونکہ انہیں بند گلی میں کچھ دکھائی نہیں دے رہا،عوام صرف حکومت ہی نہیں بلکہ اپوزیشن کی کارکردگی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں جوصرف اپنے مفادات کے حصول کیلئے ہرحدپار کرناچاہتی ہے، ہر طرح کی صنعت چل پڑی ہے اور انشا اللہ اب معیشت کا پہیہ اپنی پوری رفتار سے گھومے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 133کی یونین کونسل 224کی عوام کے لئے سستے تندور کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبدالکریم کلہواڑ سمیت دیگر رہنما اور حلقے کے اکابرین بھی موجود تھے۔ مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ سابقہ حکومت جومعیشت چھوڑ کرگئی تھی اس پرکاسمٹیکس کے لیپ کی تہہ لگی ہوئی تھی اور جب اصلاحات اور زمینی حقائق کے مطابق اقدامات شروع کئے گئے تو یہ لیپ بہہ گیا اورنیچے سے '' تجربہ کار'' حکمرانوں کے کارنامے نکلے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کوواضح کہا ہے کہ ہم ماضی کی حکومتوں کی ڈھنگ ٹپاؤ اورچل چلاؤ پالیسیوں کی پیروی نہیں کریں گے بلکہ ہم نے اصلاحات کے عمل سے ملک کی معیشت کوحقیقی اور پائیدار ترقی دینی ہے اورآج حکومت اسی جانب پیشرفت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بتائے اس نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کیا تجاویز پیش کی ہیں جن پر عملدرآمدنہیں کیاگیا،اپوزیشن کاواویلا یہ ہے کہ ان کے ساتھ ان کے کیسز پر بات کی جائے تویہ حکومت کوبہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹس بھی جاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -