مصر پاکستان کے تاریخی، دینی اور ثقافتی دیرینہ تعلقات ہیں،سعید الحسن شاہ

مصر پاکستان کے تاریخی، دینی اور ثقافتی دیرینہ تعلقات ہیں،سعید الحسن شاہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)مصری سفیر ڈاکٹر طارق دحروج کی داتا دربار آمد، وزیر اوقاف وومذہبی امور پیر السید سعید الحسن شاہ نے استقبال کیا اور مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیر اوقاف نے کہا کہ  مصر اور پاکستان کے تاریخی، دینی اور ثقافتی دیرینہ تعلقات ہیں، مصر ہمارا اسلامی برادر اہم عربی ملک ہے نیز جامعہ الازہر کی دینی، تعلیمی اور بین المذاہب اور امن کوششوں کے لیے عالمی سطح پر عظیم خدمات ہیں، ہم  جامعہ ازہر کے ساتھ مندرجہ ذیل شعبہ جات میں کلیبریشن کے خواہاں ہیں۔شعبہ قرآن جہاں مصری قراء  اور مصری قاریات تدریس کے فرائض سرانجام دیں گے،شعبہ سیرت طیبہ کی تدریس اور مشترکہ ریسرچمنٹ،،شعبہ تصوف وسلوک اور بین المذاہب و المسالک ہم آہنگی اور مشایخ کے وفود کاتبادلہ،شعبہ عربی اور تبادل ثقافی۔جس پر مصری سفیر نے وزیر اوقاف کا شکریہ ادا کیا۔ مصری سفیر نے کہا، ہمیں خوشی ہورہی ہے کہ وزارت اوقاف وومذہبی امور پنجاب کے ساتھ مل کر اس عظیم دینی اور تعلیمی پروجیکٹ کا آغاز کررہے ہیں۔

، اور ابتدائی قانونی اور تعلیمی تقاضوں کو پورا کرکے کچھ دنوں تک ایم او یوز سائن ہوجائیں گے اس اہم کانفرنس میں سیکریٹری اوقاف، ایڈیشنل سیکریٹری اوقاف، ڈی جی اوقاف وزیراوقاف وومذہبی امور پیر السید سعید الحسن شاہ کے ساتھ موجود تھے، اس اہم پراجیکٹ کے لئے وزیر اوقاف نے سیکریٹری اوقاف اور تمام افسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -