سیالکوٹ واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،پیر عبدالقدوس نقشبندی

  سیالکوٹ واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،پیر عبدالقدوس نقشبندی

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے اسلام س پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلی لاہور ڈویژن قاری اعظم حسین سمیت دیگر نے سیالکوٹ واقعہ کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کسی بھی صورت ملک پاکستان کے ہمدرد یا محب وطن نہیں ہو سکتے نہ ہی ان کا اسلام سے کوئی تعلق ہو سکتاہے۔اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو حرکت میں آنا ہوگااور سخت اقدامات کرنے ہوں گے،انہوں نے کہاکہ حکوتی دعووَں کے بر عکس معاشی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے  انہوں نے کہاکہ عوام کو روز بروز تاریخی مہنگائی کا سامنا ہے رہی سہی کسر پٹرول اور بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے نے نکال دی ہے انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -