(ن) لیگ نے پنجاب بھر میں جعلی ووٹ بنوائے ہوئے ہیں،اعجاز چودھری

(ن) لیگ نے پنجاب بھر میں جعلی ووٹ بنوائے ہوئے ہیں،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے پنجاب بھر کے شہروں میں جعلی ووٹ بنوائے ہوئے ہیں۔ ای او ایم سے ووٹ چوری کا دروازہ بند ہوگیا ہے، نوازشریف اور زرداری مافیا جو مرضی کرلیں پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،کرپٹ اپوزیشن کا ٹھپہ مافیا ای وی ایم سے خوفزدہ ہیں،پریشان پی ڈی ایم اتحاد کی منفی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، تمام اضلاع کے تنظیمی عہدیداران نچلی سطح پر پارٹی کو منظم اور فعال بنانے میں اپناکلیدی کردار ادا کریں، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی مقبول جماعت ہے موجودہ حکومت نے پسے ہوئے طبقات کے لئے احساس راشن پروگرام شروع کیا ہے۔احساس پروگرام کے تحت ہر فرد کو 12 ہزار روپے بھی مل رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جس نے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے، ہر ضلعے میں عہدیداران اور کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لئے متحرک ہو جائیں اور بلاک کوڈ تک اپنی ٹیمیں تشکیل دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں سیالکوٹ کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی خدمات کو سراہتا ہوں، مقامی حکومتوں کے انتخابات ہونے سے نچلی سطح تک عوام کے مسائل ہونگے اور حقیقی معنوں میں نئی لیڈر شپ ابھرکر سامنے آئے گی، اجلاس سے جنرل سیکرٹری علی امیتازوڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی سنٹرل نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے اور ڈسٹرکٹ وائز تنظیمی اجلاس جاری ہیں، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب الیکشن ٹیم کے سربراہ میجر(ر)ظفراللہ چٹھہ نے عہدیداران کو تفصیلی نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریف کیا، اجلاس میں شبیرسیال، چوہدری ادریس چیمہ، چوہدری شاہنواز چیمہ، قاری ذوالفقار علی سیالوی،چوہدری الیاس، ضرار خان، عظیم نوری گھمن، افتخار ساہی، ڈاکٹر مصباح ظفرسمیت ڈسٹرکٹ،سٹی، تحصیل، ٹاؤن و میونسپل کمیٹی کے صدور،جنرل سیکرٹریز اور سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -