انجمن طلبہ اسلام کے انتخابات، عبدالصبور ہنجرا ضلعی ناظم منتخب

انجمن طلبہ اسلام کے انتخابات، عبدالصبور ہنجرا ضلعی ناظم منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)انجمنِ طلبہ اسلام ضلع لاہور کے ا نتخابات برائے سیشن 2021/22 ایوان خیر لاہور میں منعقد ہوئے جس میں کثرت رائے سے یو ای ٹی کے طالب علم عبدالصبور ہنجرا ناظم ضلع لاہور اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء کے طالب علم فیض رسول جٹ جنرل سیکرٹری  منتخب ہو گئے۔نومنتخب ذمہ داران نے انتخابی سیشن کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنّت قیام پاکستان کی طرح تعمیر پاکستان کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی ناگزیز ہے۔ پاکستان سے محبت کا چراغ ہر پاکستانی کے دل میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔یا رسول اللہ کہنے والے اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے کمر بستہ ہو جائیں۔ آنے والا دور درود والوں کا ہو گا۔محبت رسول کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے۔