گوادر کے عوام کو حقوق دیئے بغیر بلوچستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، جاویدقصوری

  گوادر کے عوام کو حقوق دیئے بغیر بلوچستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ  خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام تقریباً 20روز سے سڑکوں پر دھرنا دیے ہوئے ہیں مگر وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں  نے بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے اور ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ گوادر بلوچستان کے عوام کو حقوق دیئے بغیر بلوچستان کی ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ حکومت فی الفور مظاہرین کے مطالبات کو تسلیم کرے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز74برسوں سے بلوچستان کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلو ک کیا جارہا ہے۔مولانا ہدایت الرحمن کا نام فورتھ شیڈول سے خارج اور مظاہرین کے خلاف درج مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے۔