جمعیت علماء پاکستان 10 تا 20 دسمبر عشرہ امام شاہ احمد نورانی منائیگی

جمعیت علماء پاکستان 10 تا 20 دسمبر عشرہ امام شاہ احمد نورانی منائیگی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان 10 تا 20 دسمبر ملک بھر میں عشرہ امام نورانی منائے گئی ورلڈ اسلامک مشن، متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائپاکستان کے سربراہ حضرت علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کی18 ویں برسی کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان ملک بھر میں عشرہ امام نورانی منائے گی۔حضرت علامہ امام شاہ احمد نورانی 11 دسمبر 2003ء کو اْس وقت اپنے خالق حقیقی کی بار گاہ میں حاضر ہو گئے جب وہ اس وقت کے حکمران ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے کیے گئے غیر آئینی اقدامات کے خلاف جدوجہد کررہے تھے۔امام نورانی زندگی بھر وطن عزیز میں نظام مصطفےٰؐ کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ انہوں نے تحریک پاکستان،پاکستان کے استحکام،اتحاد اْمت اور ملک کو اسلام کا گہوارہ بنانے کے لئے جہدو مسلسل کی۔ ملک میں موجودہ تمام مسالک نے اْن کو اپنا قائد تسلیم کیا۔

انہوں نے ملک میں جاری فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے انتہائی مو ¿ثر کار ہائے نمایاں سرانجام دیئے وہ خوش الحان قاری قرآن، باعمل عالم دین،بے داغ سیاستدان اور شب زندہ دار شخصیت کے مالک تھے۔جمعیت علماء پاکستان ہر سال 11 دسمبر کو ملک اور بیرونی ملک ان کا یوم اور عشرہ امام نورانی مناتی ہے۔اس سلسلہ میں لاہور،کراچی،حیدر آباد، ملتان،راولپنڈی،پشاور،کوئٹہ،فیصل آباد اور آزاد کشمیر سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ان کی یاد میں کانفرنسیں اور سیمینار منعقد ہونگے۔عشرہ امام نورانی کے سلسلہ میں لاہور میں بڑا پروگرام 11 دسمبر کوجامعہ المرکزالاسلامی والٹن روڈ لاہور کینٹ میں منعقد ہو گا۔جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی،مولانا سلیم اعوان، مفتی جمیل رضوی،مہر محمد ارشد،مولانا شوکت علی،مولانا مستنصراحمد نورانی،مولانامحمد فیضان کے علاوہ سیاسی قائدین،علماء و مشائخ اور دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -