معیاری فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، شجاعت علی

معیاری فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، شجاعت علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ڈرمر شجاعت علی نے کہاہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں جس تیزی سے ترقی دیکھنے کوملی ہے اور فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں اس نے امید کی ایک نئی کرن پیدا کردی ہے فلم انڈسٹری کی بحالی بلاشبہ ہمارے نوجوانوں کا شاندار کارنامہ ہے کیا ہی اچھا ہو کہ ہمارے فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو بھی اس بحران سے نکالنے میں اس طرح بھر پور محنت کریں۔میں بہت جلد ایک شو میں پرفارم کرنے کے لئے بیرون ملک جا رہا ہوں۔

شجاعت علی نے مزیدکہا کہ ہماری فلمیں اچھے میوزک کے بغیر نامکمل نظر آتی ہیں۔ان کاکہناتھا کہ میوزک انڈسٹری کو ایک بار پھر زندہ کرنے میں ہماری فلمیں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، آج ہماری موسیقی دور جدید میں داخل ہوچکی ہے اسے پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ آج کے دور میں بننے والی فلموں کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

مزید :

کلچر -